19 ستمبر، 2026، 7:58 PM

ایران سے متعلق ٹرمپ کے اندازے غلط تھے؛ ہم فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار ہیں، محسن رضائی

ایران سے متعلق ٹرمپ کے اندازے غلط تھے؛ ہم فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار ہیں، محسن رضائی

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے ایران کے بارے میں اندازے غلط تھے اور جنگ نیتن یاہو کے ورغلانے پر شروع ہوئی۔ واشنگٹن کے مفاد میں ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے ہماری شرائط قبول کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ امریکی صدر کے ایران کے بارے میں اندازے غلط تھے اور جنگ نیتن یاہو کے ورغلانے پر شروع ہوئی۔ واشنگٹن کے مفاد میں ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے ہماری شرائط قبول کرے، کیونکہ ٹرمپ کی دھمکیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ ہم ایک فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکی فوج کی کمزوریوں سے واقف ہیں اور اس کے فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں۔ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ واشنگٹن کی جانب سے مفاہمت نامے سے دستبرداری کے بعد ہمیں واشنگٹن کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی چاہیے۔

ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے زور دے کر کہا کہ ہم نے حال ہی میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب ایک اینٹی شپ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ ہم اپنے دفاع کے معاملے میں سنجیدہ ہیں اور اگر حملہ کیا گیا تو امریکی اڈوں اور خطے میں واشنگٹن کے مفادات کو پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ نشانہ بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور ہم نے انہیں مذاکرات کے حوالے سے اپنی شرائط سے آگاہ کر دیا ہے۔ ہم قطری ثالث کے ساتھ رابطے میں ہیں، جس نے جنگ روکنے کے مقصد سے ہماری شرائط واشنگٹن تک پہنچائی ہیں اور اب ٹرمپ کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہماری شرائط تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد کیے گئے اثاثوں کی بحالی اور بحری محاصرے کا خاتمہ ہیں۔

رضائی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے اقدامات ہمیں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دستبردار ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ہم نے ابھی تک اس معاہدے سے نکلنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور یہ معاملہ واشنگٹن کے رویے پر منحصر ہے۔ ہم اب بھی شہید رہبر کے فتوے پر قائم ہیں اور اپنی جوہری حکمتِ عملی میں کوئی تبدیلی نہیں کی، تاہم ہمیں معلوم نہیں کہ مستقبل میں کیا ہوگا۔

انہوں نے یمن اور سعودی عرب کے درمیان جنگ کے حوالے سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم ہو اور میرا خیال ہے کہ یمنی بھی سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں۔

News ID 1941498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha